سرگودھا، گھر میں گیس سلنڈر دھماکے سے خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق، 2 شدید زخمی

سرگودھا، گھر میں گیس سلنڈر دھماکے سے خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق، 2 شدید زخمی

سرگودھا: سرگودھا کے نواحی علاقہ فاضل ٹاؤن میں دھماکہ واقع گھر میں گیس سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں مکان  زمین بوس ہو گیا  جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 2افراد جا ں بحق  ہو گئے جبکہ 4 افراد کوملبے  سے نکال لیا  جس میں سے 2 شدید زخمی ہیں۔ 

ریسکیو ذرائع کے مطابق سرگودھا کے علاقہ فاضل ٹاؤن میں گھر میں زوردار دھماکہ ہو گیا جس کے باعث مکان زمین بوس ہو گیا اور 6 افراد ملبے تلے دب گئے۔خاتون سمیت 2 افراد جان بحق ہو گئے جبکہ چار افراد ملبے تلے سے نکال لیا گیا جن میں سے 2 شدید زخمیہیں اور ان کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔   

واقعے کی اطلاع ملتے ہی  بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور ملبے سے لاشوں اور زخمیوں کو نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے، زخمیوں کی حالت بھی تشویشناک بتائی جاتی ہے، مرنے والوں میں ایک خاتون اور ایک مرد شامل ہے۔

ریسکیو ذرائع کےمطابق ریسکیو آپریشن  مکمل  کر لیا گیا جبکہ  زخمیوں کو  ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ۔

واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری موقع پر پہنچ گئی تھی جبکہ علاقے میں خوف و حراس پھیل گیا۔پولیس کی کرائم سین یونٹ کی ٹیم میں بھی موقع پر پہنچ گئیں تھیں۔

مصنف کے بارے میں