وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے ایس آئی ایف سی سے متعلق یقین دہانی کرائی ہے: وزیر اطلاعات

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے ایس آئی ایف سی سے متعلق یقین دہانی کرائی ہے: وزیر اطلاعات

اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللّٰہ تارڑ  کا کہنا ہے کہ آج کا اجلاس تاریخی ہے اس کے اثرات ہوں گے، اچھے ماحول میں ہوا، علی امین گنڈاپور سے خوشگوار موڈ میں گفتگو ہوئی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ آج کی میٹنگ سے پیغام گیا کہ وفاق اور اکائیوں میں اتحاد ہے، ایس آئی ایف سی پر سب کو اعتماد ہے، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے ایس آئی ایف سی سے متعلق یقین دہانی کروائی۔ انہوں نے ایس آئی ایف سی کی اہمیت کو مانا اور کہا کہ وہ ایس آئی ایف سی سے باہر نہیں ہیں۔

 
 عطا تارڑ نے مزید کہا کہ میٹنگ میں یو اے ای سے 10 ارب ڈالر سرمایہ کاری سے متعلق بات ہوئی، معیشت کے اشارے مثبت سے مثبت ترین ہوتے جا رہے ہیں، وزیراعظم کہہ چکے ہیں ہماری توجہ امداد پر نہیں سرمایہ کاری پر ہوگی،  یو اے ای سے 10 ارب ڈالر سرمایہ کاری میں آرمی چیف کی بڑی کاوش ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری اور تجارت کے فروغ کےلیے ایس آئی ایف سی کے تحت 6 ڈیسک بنیں گے، ہمارا سارا فوکس تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ پر ہے،  آنے والے دنوں میں مہنگائی میں کمی آئے گی۔

مصنف کے بارے میں