غزہ پر اسرائیلی جارحانہ بمباری، اسپتالوں میں ایندھن کی شدید قلت، نومولود بچوں اور مریضوں کی زندگیاں خطرے میں، شہید فلسطینیوں کی تعداد 5ہزار 800 ہو گئی

غزہ پر اسرائیلی جارحانہ بمباری، اسپتالوں میں ایندھن کی شدید قلت، نومولود بچوں اور مریضوں کی زندگیاں خطرے میں، شہید فلسطینیوں کی تعداد 5ہزار 800 ہو گئی
سورس: File

غزہ: فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کا ادارہ اور اسپتال ایندھن کی شدید قلت کے باعث بدھ کی رات تک بند کرنے پر مجبور ہو سکتے ہیں۔ انکیوبیٹرز میں کم از کم 130 نو ملولودبچے اور  140انتہائی نگہداشت یونٹ کے (ICU) مریضوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق بدھ کی صبح غزہ پر اسرائیل کے تازہ ترین فضائی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 16 افراد شہیداور متعدد زخمی ہو گئے۔

غزہ بھر میں منگل کی رات اور بدھ کی نصف شب کے دوران مزید شدید بمباری کی اطلاع ملی ہے جس کے نتیجے میں سینکڑوں افراد شہیداور زخمی ہوئے ہیں۔ محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 700 سے زائد افراد شہید ہوئے۔غزہ میں وزارت داخلہ کے مطابق اسرائیلی حملے شمال میں جبالیہ اور تل الحوا کے رہائشی علاقوں، وسطی غزہ میں النصیرات پناہ گزین کیمپ اور جنوب میں خان یونس کو نشانہ بنایا۔

عرب میڈیا کا دعوی ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی حصے میں بدھ کی صبح اسرائیلی فوج نے متعدد معصوم فلسطینیوں کو گرفتار کیا ہے۔ الجزیرہ عربی کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم  ایکس کی ایک پوسٹ میں دکھایا گیا ہے کہ بھاری ہتھیاروں سے لیس اسرائیلی اہلکار شمال میں رام اللہ اور جنوب میں مشرقی یروشلم کے درمیان واقع قلندیہ پناہ گزین کیمپ سے کئی افراد کو ہتھکڑیاں پہنا کر جارحانہ طریقے سے گھسیٹتے ہوئے لے کر جا رہے ہیں۔

36f249e5419405ddd7b1bd5866a5ae05

f7916c7fcf5aae0eb5d2b295a00bfe8a

اقوام متحدہ نے رپورٹ کیا کہ غزہ کے 35 ہسپتالوں میں سے ایک تہائی سے زیادہ فضائی حملوں سے نقصان پہنچنے یا ایندھن ختم ہونے کے بعد بند ہو چکے ہیں۔ غزہ کے اسپتالوں میں 120 نومولود بچے انکیوبیٹر پر ہیں جن کی زندگی خطرے میں پڑ گئی۔اقوامِ متحدہ کے مطابق ایندھن کی کمی سے بجلی بند ہوئی تو بچوں کا زندہ رہنا مشکل ہو گا۔

 اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ میں حماس کے پاس 5 لاکھ لیٹر سے زائد تیل کا ذخیرہ موجود ہے، حماس سے کہا جائے کہ وہ ایندھن فراہم کرے۔اس حوالے سے اسرائیل نے حماس کے پاس ایندھن کی موجودگی کے کوئی ثبوت فراہم نہیں کیے ہیں۔

دوسری جانب مصر کی رفاح کراسنگ سے غزہ جانے والی امداد میں بھی تعطل آگیا،گزشتہ روز امدادی سامان کے 20 ٹرک غزہ میں داخل نہیں ہوسکے۔ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ امید ہے امدادی سامان آج غزہ میں داخل ہوجائے گا۔

 افسوس ناک المیہ یہ کہ غزہ میں تازہ پانی نایاب ہوگیا ہے جس کے باعث فلسطینی شہری گندا پانی پینے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ اسرائیل نے غزہ کیلئے پانی کی تین میں سے دو واٹر لائنیں بند کر رکھی ہیں۔

امریکی ٹی وی چینل کے مطابق گندا پانی پینے سے غزہ کے فلسطینیوں میں بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے۔

  تازہ اسرائیلی بمباری سے مزید 425 فلسطینی شہید ہو گئے جس کے بعد غزہ پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم شہید فلسطینیوں کی تعداد 5 ہزار 8 سو ہو گئی، جن میں 23 سو سے زیادہ بچے اور 13سو کے قریب خواتین شامل ہیں جبکہ 18 ہزار افراد زخمی ہیں۔ دوسری جانب  7 اکتوبر سے اسرائیل میں 1,400 سے زائد افراد مارے جا چکے ہیں۔

مصنف کے بارے میں