حزب اللہ جنگ کی تیاری کر رہی ہے، امریکہ

حزب اللہ جنگ کی تیاری کر رہی ہے، امریکہ

نیویارک:جنگ کی تیاری شروع ہو گئی ،امریکا نے خود ہی خبردار کر دیا تفصیلات  کے مطابق اقوام متحدہ میں امریکی خاتون مندوب نِکی ہیلی نے لبنان میں اقوام متحدہ کی فورسز کے کمانڈر میجر جنل مائیکل بیری کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ بیری نے ایران کے خفیہ طور پر لبنانی ملیشیا حزب اللہ کو مسلح کرنے کے عمل سے چشم پوشی کی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں ایک پریس کانفرنس کے دوران ہیلی نے زور دے کر کہا کہ ایران کی جانب سے حزب اللہ کو اسلحے کی اسمگلنگ جاری ہے اور ان اقدامات کا مطلب ہے کہ جنگ کی تیاری کی جا رہی ہے۔ہیلی کے مطابق 2006 سے لبنان کے جنوب میں وسیع پیمانے پر اسلحے کی اسمگلنگ دیکھی جا رہی ہے اور یہ ہتھیار حزب اللہ کو پہنچائے جا رہے ہیں۔

اس اسمگلنگ میں زیادہ تر حصہ ایران سے آ رہا ہے۔امریکی مندوب نے لبنان میں اقوام متحدہ کی فورسز کے کمانڈر پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ جنرل بیری کا کہنا ہے کہ حزب اللہ کے لیے کوئی اسلحہ نہیں پایا جاتا۔

جنرل بیری کی اپنے گرد پیش رفت کے حوالے سے ایسی نا فہمی انتہائی شرمندگی کا باعث ہے"۔ انہوں نے کہا کہ "یونیفل کی فورسز ضرورت کے مطابق اپنا کردار ادا نہیں کر ہی ہیں۔ انہیں چاہیے کہ لبنانی فوج کے عناصر کے ساتھ مل کر کام کریں تا کہ قرارداد نمبر 1701 کی خلاف ورزیوں کو روکا جا سکے۔ تاہم ہم نے اس حوالے سے اب تک یونیفل کی کوئی رپورٹ نہیں دیکھی۔