پشاور ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی کو فوری ریلیف دینے سے انکار

 پشاور ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی کو فوری ریلیف دینے سے انکار

پشاور: پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم قرار دینے  اور بلے کا انتخابی نشان واپس لیے جانے کے خلاف درخواست پر پشاور ہائیکورٹ نے بڑا فیصلہ دے دیا ہے۔ جسٹس کامران حیات نے ریمارکس دیے ہیں کہ یہ ڈویژنل بینچ کا کیس ہے اور آج فیصلہ نہیں ہوگا۔ 


پشاور  ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت  جسٹس کامران حیات میاں خیل کی ۔پی ٹی آئی وکلا بیرسٹر گوہر علی خان, بیرسٹر علی ظفر,بابر اعوان  پیش ہوئے۔ 

علی ظفر نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے اپنی آئینی حدود سے تجاوز کیا۔ الیکشن کمیشن کا فیصلہ غیر آئینی اور غیر قانونی ہے۔ اب ہم انتخابات میں بطور سیاسی جماعت حصہ نہیں لے سکتے۔ مخصوص نشتیں بھی اب ہمیں نہیں ملیں گی۔عدالت ہمیں ریلیف دے۔ 

مصنف کے بارے میں