پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم، مخصوص نشستیں دی جائیں: سنی اتحاد کونسل کی سپریم کورٹ میں درخواست

پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم، مخصوص نشستیں دی جائیں: سنی اتحاد کونسل کی سپریم کورٹ میں درخواست

اسلام آباد :  سنی اتحاد کونسل نے مخصوص نشستوں کے حوالے سے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔ 

 سنی اتحاد کونسل  نے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے  وفاق اور صوبوں میں مخصوص نشستیں دینے کی استدعا کی ہے۔  اپیل میں الیکشن کمیشن، ن لیگ پیپلز پارٹی ایم کیو ایم و دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ 

درخواست میں کہا گیا ہے کہ پشاور ہائیکورٹ نے آرٹیکل 51 اور سیکشن 106 کی غلط تشریح کی۔  ہائیکورٹ نے الیکشن ایکٹ سیکشن 104 اور رولز 92،94 کی غلط تشریح کی ۔ پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے میں سقم ہیں ۔ 


درخواست میں مزید کہا گیا ہے  کہ مخصوص نشتیں دیگر سیاسی جماعتوں کو دینا آئینی تقسیم فارمولا کی خلاف ورزی ہے ۔ پشاور ہائیکورٹ نے 14 مارچ کو سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں دینے کی درخواست مسترد کی تھی۔ 


درخواست میں سنی اتحاد کونسل کو وفاق اور صوبوں میں مخصوص نشستوں دینے کی استدعا کی گئی ہے،،اپیل میں الیکشن کمیشن، ن لیگ پیپلز پارٹی ایم کیو ایم و دیگر کو فریق بنایا گیا ہے،،،،

مصنف کے بارے میں