میلبورن ٹیسٹ پر ہماری گرفت قائم، کوشش ہو گی 250 رنز پر آسٹریلین ٹیم کو آؤٹ کر لیں: حسن علی

   میلبورن ٹیسٹ پر ہماری گرفت قائم، کوشش ہو گی 250 رنز پر آسٹریلین ٹیم کو آؤٹ کر لیں: حسن علی

میلبورن:پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر حسن علی کاکہنا ہے کہ  میلبورن ٹیسٹ میچ پر ہماری گرفت قائم ہے۔ ٹیسٹ کے پہلے روز بولنگ یونٹ چھایا رہا، دوسرے روز کوشش ہو گی 250 رنز پر آسٹریلین ٹیم کو آؤٹ کر لیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر حسن علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ  میلبورن ٹیسٹ میچ پر ہماری گرفت قائم ہے۔ ٹیسٹ کے پہلے روز بولنگ یونٹ چھایا رہا، دوسرے روز کوشش ہو گی 250 رنز پر آسٹریلین ٹیم کو آؤٹ کر لیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے بائولرز نے کم رنز دیے ہیں، کس بولرز کی رفتار کم ہوئی ہے، مجھے معلوم نہیں، جہاں تک میری رفتار 

کی بات ہے میں نے تو کبھی 150 پر باولنگ نہیں کی۔ میں  افواہوں پر دھیان نہیں دیتا۔


میلبورن ٹیسٹ کے پہلے دن کے اختتام پر آسٹریلیا نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنا لیے ہیں۔پاکستان کے خلاف آسٹریلیا کی تیسری وکٹ 154 رنز پر گر گئی، سٹیو سمتھ 26 رنز بنا کر عامر جمال کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ مارنوس لبوشین اور ٹریوس ہیڈ کریز پر موجود ہیں۔

مصنف کے بارے میں