نوازاور شہباز میرے دفتر کے باہر گاڑیاں لے کر کھڑے رہتے تھے کہ ضیا سے ہماری سفارش کردیں :سینئر صحافی

نوازاور شہباز میرے دفتر کے باہر گاڑیاں لے کر کھڑے رہتے تھے کہ ضیا سے ہماری سفارش کردیں :سینئر صحافی
سورس: File

لاہور : سینیئر صحافی غلام حسین نے دعویٰ کیا ہے کہ میاں محمد نواز شریف پہلی بار وزیر اعظم ان کی ہی وجہ سے بنے تھے۔

اردو ویب سائٹ وی نیوز  کے مطابق چودھری غلام حسین نے کہا کہ شہباز شریف اور نواز شریف میرے دفتر کے باہر گاڑیاں لے کر گھڑے رہتے تھے کہ ہماری سفارش ضیاء الحق سے کردو۔ پھر بے نظیر آئیں تو ہم نے اس کے خلاف مہم چلائی وہ ہٹیں تو نواز شریف وزیر اعظم بنے۔ اس پر نوازشریف نے سینئر  صحافی مجیب الرحمٰن شامی سے بھی کہا تھا وہ پہلی مرتبہ  غلام حسین کی وجہ سے وزیراعظم بنے۔

غلام حسین نے کہا کہ ’جنرل ضیاالحق سادہ اور مخلص انسان تھے اور نیوکلیئر بم کے حوالے سے میری بات پر ضیالحق نے مجھے پسند کیا‘۔

انہوں نے کہا کہ امیر پیسے سے  اقتدار میں آتا ہے تو پھر مزید پیسے بناتا ہے جس وجہ سے غریب مرتا جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’نوازشریف نے میرے گھر پر حملے کروائے۔ 

غلام حسین نے کہا کہ جب سابق وزیراعظم اور بانی چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی ذوالفقار علی بھٹو کو 4 اپریل 1979 کو پھانسی دی گئی تھی تو یہ بات انہیں 4 روز پہلے ہی بتا دی گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ’میں آج بھی کہتا ہوں کہ عمران خان باقیوں سے بہتر ہے اور آج بھی 90 فیصد عوام ان کے ساتھ ہے‘۔

ان کا کہنا تھا کہ سابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کا یہ منصب نہیں تھا کہ وہ عمران خان کی حکومت کی کارکردگی کا تجزیہ کرتے۔

غلام حسین نے عمران خان کو پیش آنے والی مشکلات کا ذمے دار ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’بنیادی طور پر بشریٰ بی بی نے عمران خان کا ستیا ناس کیا۔