ڈرائیونگ لائسنس کی فیس 4 ہزار کی جائے ، سمری حکومت کو ارسال

ڈرائیونگ لائسنس کی فیس 4 ہزار کی جائے ، سمری حکومت کو ارسال
سورس: File

لاہور:  آئی جی پنجاب نے لائسنس کی فیس میں بڑے اضافےکی سمری حکومت کو بھجوا دی۔ لرنرلائسنس کی فیس 60 روپے سے بڑھا کر500روپے کرنے کی سمری بھجوا ئی گئی ہے۔

آئی جی پنجاب کی طرف سے حکومت کو بھجوائی گئی سمری میں کہا گیا ہے کہ موٹرسائیکل کے ڈرائیونگ لائسنس کی فیس ساڑھے5سو سے بڑھا کر2ہزار کی جائے جبکہ  موٹرکار اورجیپ کے ڈرائیونگ کے امیدواروں سے ساڑھے9سوکے بجائے4ہزار فیس وصول کی جائے۔

سمری میں مزید کہا گیا ہے کہ  ایل ٹی وی کی 950سے4ہزارجبکہ ایچ ٹی وی ساڑھے4سو سے4ہزار کی جائے۔انٹرنیشنل لائسنس کی فیس بھی 4ہزار کرنے کی سمری بھجوا دی گئی۔

حکومت کی منظوری کےبعد پنجاب بھر میں نئی فیس کی وصولی کے ساتھ لائسنس جاری ہونگے۔پولیس حکام  کا کہنا ہے کہ ٹریفک قوانین کی مختلف خلاف ورزیوں پر 2ہزار تک جرمانے کئے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ چالانوں میں اضافے اور پوائنٹس سسٹم کی سمری کئی سال سے حکومت کو بھجوائی گئی ہے جس پر ابھی تک عملدرآمد نہیں ہوسکا۔

مصنف کے بارے میں