کولمبو ٹیسٹ، سرفراز احمدہیلمٹ پر گیند لگنے سے ’’ریٹائرڈ ہرٹ‘‘ ہوگئے

کولمبو ٹیسٹ، سرفراز احمدہیلمٹ پر گیند لگنے سے ’’ریٹائرڈ ہرٹ‘‘ ہوگئے

کولمبو:قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کولمبو ٹیسٹ میں ہیلمٹ پر گیند لگنے باعث ’’ریٹائرڈ ہرٹ‘‘ ہوگئے۔کولمبو میں کھیلے جارہے پاکستان اور سری لنکا کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد بیٹنگ کیلئے آئے تو فاسٹ بائولر اسیتھا فرنینڈو باؤنسرمارا جو انکے سر پر لگا، جس کے باعث وہ زخمی ہوگئے۔ بعدازاں انہیں گراؤنڈ سے باہر لے جایا گیا۔

دوسری جانب میچ ریفری ڈیوڈ بون نے پاکستانی ٹیم انتظامیہ کی درخواست پر محمد رضوان کو سرفراز احمد کے متبادل کے طور پر ٹیم میں شامل کرلیا ہے۔ محمد رضوان کو کنکشن قانون کے تحت فائنل الیون میں شامل کر لیا گیا ہے۔ 

پاکستان ٹیم مینجمنٹ نے میچ ریفری سے سرفراز کی جگہ محمد رضوان کو کھلانے کی درخواست کی تھی، میچ ریفری ڈیوڈ بون نے ٹیم مینجمنٹ کی درخواست منظور کرلی۔

مصنف کے بارے میں