اسپیشل اولمپکس ،پاکستان کا ایک اور گولڈ میڈل، تعداد 10 ہو گئی

اسپیشل اولمپکس ،پاکستان کا ایک اور گولڈ میڈل، تعداد 10 ہو گئی
سورس: File

برلن: جرمنی کے شہر برلن میں جاری 16 ویں اسپیشل ولڈ گیمز میں قومی کھلاڑیوں کی عمدہ کارکردگی جاری ہے۔ پاکستان کے سفیر عابدنے 16 ویں اسپیشل اولمپک ورلڈ گیمز کے سائیکلنگ ایونٹ کی 10 کلومیٹر ٹائم ٹرائل ریس میں گولڈ میڈل جیت لیا۔ اسپیشل اولمپک ورلڈ گیمز میں پاکستان اب تک 10 گولڈ میڈلز جیت چکا ہے۔

 کراچی سے تعلق رکھنے والے سفیر عابدکاکہنا تھا کہ پہلی بار ورلڈ گیمز میں حصہ لیا ہے جس کیلئے پچھلے دوسال سے تیاری کررہا تھا۔ میرے کوچز ماہم طارق اور عادل لاکھو نے میری ٹریننگ پر بھرپورتوجہ دی خواہش ہے کہ آنے والے انٹرنیشنل ایونٹس میں پاکستان کیلئے مزید میڈلز جیت سکوں۔

دوسری طرف 500 میٹر ٹائم ٹرائل ریس میں پاکستان کی مدیحہ طاہر نے فاصلہ 1 منٹ اور14.15 سیکنڈ میں طے کرکے سلور میڈل جبکہ آمینہ ارشد نے 1 منٹ اور16.82 سیکنڈ کے ساتھ برونز میڈل اپنے نام کیا۔   

فٹبال ایونٹ کے فائنل میں عمان نے پاکستان کو 3 کے مقابلے میں 6 گول سے شکست دیکر گولڈ میڈل جیت لیا پاکستان ایونٹ میں سلورمیڈل کے ساتھ دوسری پوزیشن پر رہا۔

ٹینس ایونٹ کے ویمنز ڈبل،مینز سنگل اور یونیفائڈ مینز ڈبلز میں پاکستان کی چوتھی پوزیشن رہی۔    

بوچی کے ٹیم ایونٹ میں پاکستان کے ایتھلیٹ ماہ نور، سمرن مہیش لال،جمیل الرحمان اور فرحان اسلم  نے  کینیڈا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کو شکست دیکر سلور میڈل جیت لیا بوچی کے مینز ڈبل اور سنگل ایونٹ میں پاکستان جمیل الرحمان اور فرحان اسلم نے برونز جبکہ مینز سنگل میں فرحان اسلم اور ویمنز سنگل میں ماہ نور نے برونز میڈل اپنے نام کیا۔

واضح رہے اس سے قبل پاکستان کے ایتھلیٹ عثمان قمر اور زینب علی رضا اور محمد لقمان نے گولڈ میڈل لیا جبکہ سیف اللہ سولنگی نے پاور لفٹنگ کے مقابلوں میں 2 گولڈ، ایک چاندی اور ایک کانسی کا میڈل جیتا۔

ان ناقابل یقین ایتھلیٹس کی اجتماعی کامیابیوں کے نتیجے میں چار گولڈ میڈلز، چار چاندی کے تمغے اور دو کانسی کے تمغے حاصل ہوئے۔

مصنف کے بارے میں