ہائپر مارکیٹ اور باؤلنگ کلب میں فائرنگ، 22 افراد ہلاک، 60 شدید زخمی

ہائپر مارکیٹ اور باؤلنگ کلب میں فائرنگ، 22 افراد ہلاک، 60 شدید زخمی
سورس: File

لیوسٹن : امریکی ریاست میئن کے شہر لیوسٹن میں ایک شخص نے تین جگہ فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک اور 60 زخمی ہوگئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق لیوسٹن شہر میں ملزم نے پہلے باؤلنگ (bowling) کلب میں اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 10 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوئے۔ بعد ازاں اسی شخص نے شہر میں واقع لوکل بار اور والمارٹ ڈسٹری بیوشن سینٹر پر بھی فائرنگ کی۔

7ec52630a3f67329f10ace641d383bd1

امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہوگیا ہے، تاہم فائرنگ کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔ 

اینڈروسکوگن کاؤنٹی شیرف کے دفتر نے اپنے فیس بک پیج پر مشتبہ شخص کی دو تصاویر جاری کیں جن میں ایک بندوق بردار کو اپنے کندھے پر ہتھیار اٹھائے اسٹیبلشمنٹ میں داخل ہوتے ہوئے دکھایا گیا۔

امریکی پولیس نے ہدایت کی ہے کہ ملزم کی گرفتاری تک شہری اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیں جبکہ ریاست کی اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ دوسری جانب علاقے میں تمام بزنسز بند کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔


ریاست میئن کے گورنر کا کہنا ہے کہ شہری بلاجواز باہر نہ نکلیں، سیکیورٹی اہلکار حالات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق لیوسٹن 37 ہزار آبادی پر مشتمل شہر ہے اور پورٹ لینڈ کے شمال میں واقع ہے۔ 

مصنف کے بارے میں