فلسطینیوں کے لیے خوراک اور ادویات کی امدادپہنچ گئی

 فلسطینیوں کے لیے خوراک اور ادویات کی امدادپہنچ گئی

غزہ : خوراک اور ادویہ کے مزید 12 ٹرک رفح کراسنگ پہنچ گئے ہیں۔ غزہ کے لیے امدادی سامان لے کر مزید 12 ٹرک رفح کراسنگ پہنچ گئے ہیں۔ فلسطینی ہلال احمر کا کہنا ہے کہ رفح کراسنگ پر آنے والے ٹرکوں میں خوراک، دوائیں اور طبی ساما ن موجود ہے۔

رفح کراسنگ سے اب تک امدادی سامان سے بھرے 74 ٹرکوں کو غزہ میں داخلے کی اجازت مل چکی ہے، جب کہ ان ٹرکوں میں موجود سامان میں ایندھن شامل نہیں ہے۔

غزہ میں امداد کی رسائی کے لیے عارضی توقف کے بجائے مکمل جنگ بندی کی ضرورت ہے۔ فلسطینی وزیر خارجہ ریاض المالکی نے مطالبہ کیا کہ غزہ میں مکمل جنگ بندی کی جائے۔ انہوں نے غزہ میں اسرائیلی ’جرائم اور تباہی‘ کے بارے میں بین الاقوامی فوجداری عدالت کو بریفنگ دینے کے ایک دن بعد دی ہیگ میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ اس بار جنگ مختلف ہے اسرائیل بدلے کی جنگ لڑ رہا ہے۔ غزہ میں مکمل جنگ بندی کی ضرورت ہے۔

مصنف کے بارے میں