حکمران جماعت  میں پھوٹ کو کم کرنے کی کوششیں تیز

حکمران جماعت  میں پھوٹ کو کم کرنے کی کوششیں تیز
کیپشن: File Photo

لاہور:حکمران جماعت  پاکستان تحریک انصاف کے دو اہم رہنماؤں  کے درمیان  صالح کی کوششیں شروع کر دی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق، سینیٹر فیصل جاوید کو  تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر خان ترین اور وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے درمیان صلح کا ٹاسک دیا گیا ہے ۔ فیصل جاوید نے مصالحتی مشن کے تحت جہانگیر سے ملاقات کی جس  میں فیصل جاوید نے کہا کہ  آپس کے اختلافات سے پارٹی ورکرز مایوس ہوتے ہیں جس کے جواب میںجہانگیر ترین نے  کہا کہ میری طرف سے ایسا کوئی معاملہ نہیں ہے، ہم سب مل کر ایک ساتھ کھڑے ہیں اور ساتھ رہیں گے۔

سینیٹر فیصل جاوید وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی چین سے واپسی پر ان  سے ملاقات کرینگے۔وفاقی وزیر سائنس ٹیکنالوجی فواد چوہدری بھی صلح کے مشن کے تحت  دونوں رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔