سائفر کیس ، بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی سزا کیخلاف اپیلوں پر سماعت کل تک ملتوی

 سائفر کیس ، بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی سزا کیخلاف اپیلوں پر سماعت کل تک ملتوی

اسلام آباد :سائفر کیس میں  بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی سزا کیخلاف اپیلوں پر سماعت کل تک ملتوی کردی گئی۔ 
 اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی اپیلوں پر سماع کل تک ملتوی کردی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کی، بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی جانب سے بیرسٹر سلمان صفدر و دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی پراسیکیوشن ٹیم میں حامد علی شاہ، ذوالفقار نقوی و دیگر عدالت کے روبرو حاضر ہوئے۔کمرہ عدالت میں شاہ محمود قریشی کی اہلیہ، بیٹی گوہر بانو اور صاحبزادے زین قرشی بھی موجود تھے۔

مصنف کے بارے میں