وزیر اعلی پنجاب کا 31 دسمبر تک تمام اضلاع میں سمارٹ سیف سٹی پراجیکٹ لانچ کرنے کا حکم

وزیر اعلی پنجاب کا 31 دسمبر تک تمام اضلاع میں سمارٹ سیف سٹی پراجیکٹ لانچ کرنے کا حکم

لاہور:نو منتخب وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے 31 دسمبر تک تمام اضلاع میں سمارٹ سیف سٹی پراجیکٹ لانچ کرنے کا حکم دے دیا ہے۔وزیر اعلی پنجاب نے پنجاب سیف سٹی اتھارٹی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کرتے ہوئے خواتین کے تحفظ کےلیے اپ گریڈڈ ویمن سیفٹی ایپ لانچ کرنےکی ہدایت بھی جاری کی ہے۔  انہوں نے ویمن سیفٹی ایپ 2 ہفتے کے اندر فنکشنل کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کی خواتین کمیونیکیشن افسران کے لیے ہاسٹل بنانےکا اعلان کردیا۔

مریم نواز کو دورہ میں بریفنگ دی گئی کہ جرائم کے بروقت سد باب کے لیے سیف سٹی کرائم سٹاپر ایپ پر ٹرائل رن شروع ہوچکا ہے، کیمروں سے ہسپتال، بس سٹینڈ، ایئرپورٹ، ریلوے اسٹیشن، شاپنگ مالز کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔ان کو مزید بتایا گیا کہ ہیلمٹ، سیٹ بیلٹ اور اسلحے کی نمائش روکنے کے لیے مصنوعی ذہان پر مبنی سافٹ ویئربھی تیار کرلیا گیا ہے۔


وزیر اعلی پنجاب نے تونسہ کی فیکٹر ی میں چوری کی کال پر رسپانس کا جائزہ بھی لیا، مریم نواز نے 15 پر کال کر کے پولیس رسپانس ٹائم چیک کیا۔

مصنف کے بارے میں