لڑکیوں کی شادیوں میں تاخیر کی وجہ  کیا ہے؟،ژالے سرحدی نے بتادی

 لڑکیوں کی شادیوں میں تاخیر کی وجہ  کیا ہے؟،ژالے سرحدی نے بتادی

کراچی :اداکارہ ژالے سرحدی   نے لڑکیوں کی شادی میں تاخیر کی وجہ بتادی ہے۔ زالے سرحدی نے  نجی ٹی وی کے پروگرام میں  کہا کہ   لڑکیوں کی شادیوں میں تاخیر کی ایک وجہ سوشل میڈیا بھی ہے  کیوں کہ ان کے پاس آپشنز بہت ہوگئے ہیں۔

اس پروگرام میں شادیوں اور تعلقات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ژالے سرحدی نے بتایا کہ انہیں ان کے شوہر اور غیر شادی شدہ دوستوں نے بتایا کہ لڑکیوں کی شادیاں سوشل میڈیا کی وجہ سے بھی نہیں ہو رہیں۔ ژالے سرحدی  نے  کیریئر کا آغاز 2003 کے اختتام یا 2004 کے آغاز میں لو میریج نامی ڈرامے سے کیا تھا اور کئی سال تک ٹی وی پر کام کرتی رہیں۔
ژالے نے کہاکہ  وہ اچھی گلوکارہ بھی ہیں اور انہیں سب سے زیادہ گلوکاری کرنے میں ہی مزہ آتا ہے لیکن انہوں نے آج تک کوئی بھی گانا ریلیز نہیں کیا لیکن مستقبل میں ان کا ارادہ ہے۔

پروگرام میں بات کرتے ہوئے انہوں نے اس بات سے بھی اتفاق کیا کہ سوشل میڈیا پر لڑکیوں کو دیکھنے والے زیادہ تر افراد انہیں حقیقت میں نہیں بلکہ ان کے بہترین سمارٹ فون کے لینز سے دیکھ رہے ہوتے ہیں، اس لیے انہیں حقیقت کا علم نہیں ہوتا۔

مصنف کے بارے میں