ڈاکٹر عاصم کیس، وزارت داخلہ سے جواب طلب

ڈاکٹر عاصم کیس، وزارت داخلہ سے جواب طلب

اسلام آباد: ڈاکٹر عاصم کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق درخواست میں سپریم کورٹ نے وزارت داخلہ سے ایک ہفتے میں جواب طلب کر لیا۔ ڈاکٹر عاصم کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے کی۔ ڈاکٹر عاصم کے وکیل نے دلائل دیئے کہ ان کے موکل کی ضمانت منظور ہو چکی ہے۔

انہوں نے علاج کے لیے بیرون ملک جانا ہے لہذا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا جائے۔ عدالت نے وزرارت داخلہ سے ایک ہفتے کے اندر جواب طلب کر لیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ دیکھنا چاہتے ہیں ای سی ایل میں نام شامل کرنے کے لیے قانون کا یکساں اطلاق ہوتا ہے یا نہیں؟۔ کہیں پسند نا پسند کی بنیاد پر تو نام ای سی ایل میں نہیں ڈالے جاتے۔

عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا ڈاکٹر عاصم کی درخواست پر وزارت داخلہ کا بھی موقف جاننا چاہتے ہیں۔ کیس کی مزید سماعت ایک ہفتے بعد ہو گی۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں