بشریٰ بی بی کا معائنہ کیا ہے، زہر دینے کی تصدیق نہیں ہوئی: ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم

بشریٰ بی بی کا معائنہ کیا ہے، زہر دینے کی تصدیق نہیں ہوئی: ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم

راولپنڈی : بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم یوسف نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی سے آج صبح ملاقات ہوئی، ان کا معائنہ کیا ہے، ان کو زہر دینے کی کوئی تصدیق نہیں ہوئی۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم یوسف نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کو زہر دیے جانے کے اس وقت کوئی شواہد نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کو زہر دینے سے متعلق کوئی ٹیسٹ نہیں کر رہے، اس وقت بشریٰ بی بی کو ایسے کسی مسئلے کی تصدیق نہیں ہوئی۔

ڈاکٹر عاصم یوسف کا کہنا ہے کہ بہتر ہو گا کہ چیک کیا جائے کہ کوئی سنجیدہ مسئلہ تو نہیں، بشریٰ بی بی کی طبیعت 2 ماہ پہلے کھانے کے بعد خراب ہوئی تھی۔

مصنف کے بارے میں