خیبرپختونخوا کے ڈاکٹروں سے بشریٰ بی بی کا معائنہ کرانے کیلئے چیف سیکریٹری پنجاب کو خط

خیبرپختونخوا کے ڈاکٹروں سے بشریٰ بی بی کا معائنہ کرانے کیلئے چیف سیکریٹری پنجاب کو خط

پشاور:خیبر پختونخوا کے وزیر صحت قاسم علی شاہ نے بانی پی ٹی آئی  کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی صحت کے حوالے سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے چیف سیکریٹری پنجاب کو خط لکھ کر خیبرپختونخوا حکومت کے ڈاکٹروں کے پینل سے بشریٰ بی بی کا معائنہ کرانے کی درخواست کی ہے۔

بشریٰ بی بی کی صحت کے حوالے سے میڈیا پر زیر خبروں پر وزیر صحت خیبرپختونخوا نے نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکریٹری پنجاب کو بشریٰ بی بی سے متعلق خط لکھ کر اس حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔وزیر صحت نے اپنے خط میں کہا کہ بشریٰ بی بی کو زہریلی خوراک سے متعلق خبروں پر تشویش ہے اس لیے خیبرپختونخوا حکومت ڈاکٹروں کے پینل سے بشریٰ بی بی کا معائنہ کرانا چاہتی ہے۔

انہوں نے خط میں لکھا کہ بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ کے معائنے سے ہی اس بات کی تصدیق یا تردید ہو سکے گی کہ بشریٰ بی بی کو زہریلی خوراک دی گئی ہے یا نہیں۔قاسم علی شاہ نے کہا کہ طبی معائنہ اور صحت کی سروسز تک رسائی ہر انسان کا بنیادی حق ہے اور امید ہے کہ پنجاب حکومت بشریٰ بی بی سے متعلق اس خط کا مثبت جواب دے گی۔

مصنف کے بارے میں