توشہ خانہ کیس، عمران خان کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری 

توشہ خانہ کیس، عمران خان کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری 

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں  توشہ خانہ کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست  پرگزشتہ روز کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا ۔تحریری حکمنامہ  میں  کہنا ہے کہ عدالت کو بتایا گیا کہ ٹرائل کورٹ کا فیصلہ چیئرمین تحریک انصاف کیطرف سے ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا۔

  

ٹرائل کورٹ فیصلہ کے خلاف اپیل ہائیکورٹ میں زیر التواء ہےمعاملہ سے متعلق مزیدمختلف درخواستیں ہائیکورٹ میں زیر التواء ہیں۔فریقین اس بات پر متفق ہے کہ تمام درخواستوں کو یکجا کر کے اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوہائیکورٹ انصاف کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے توشہ خانہ سے متعلق تمام درخواستوں کو یکجا کرکے سماعت کرے۔

 چیئرمین تحریک انصاف نے توشہ خانہ مقدمہ کا قابل سماعت قرار دینے کا فیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے عدالتی دائرہ اختیار کو بھی ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے۔

توشہ خانہ ٹرائل کورٹ کے جج ہمایوں دلاور کیخلاف درخواست بھی ہائیکورٹ میں دائر کی گئی ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے توشہ خانہ کیس کسی دوسری عدالت میں منتقل کرنے کی درخواست بھی ہائیکورٹ میں دائر کر رکھی ہے۔

مصنف کے بارے میں