پیپلز پارٹی  کھل کر اعتراف کرے ’’باپ‘‘ کے احکامات ماننے ہیں: مریم نواز

پیپلز پارٹی  کھل کر اعتراف کرے ’’باپ‘‘ کے احکامات ماننے ہیں: مریم نواز
کیپشن: پیپلز پارٹی  کھل کر اعتراف کرے ’’باپ‘‘ کے احکامات ماننے ہیں: مریم نواز
سورس: file

لاہور: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ  پیپلز پارٹی  نے خود کو  دھوکا دیا ہے عوام ان کے دھوکہ میں نہ آئیں۔  چیئرمین سینیٹ نے مسلم لیگ نون کے امید وار کو ووٹ دینے  کی پیشکش کی ۔ اعظم نذیر تارڑ نے  انکار کر دیا اور باور کرایا کہ وہ اپنی جماعت کیساتھ  ہیں۔

لاہور ہائیکورٹ میں ضمانت کے مچلکے جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ   لکیر کھچ چکی ہے صف بندی ہو چُکی ہے ۔جھے افسوس ہے کہ پیپلز پارٹی نے چھوٹے سے عہدے کے لئے عوام کو نقصان پہنچایا ہے ۔سب سے زیادہ اُنہوں نے اپنے آپ کو نقصان پہنچایا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ  پیپلزپارٹی کو اگر یہ عہدہ چاہیے تھا تو نواز شریف سے کہ دیتے ۔جمہوری جدوجہد کو نقصان پہنچایا گیا ۔ افسوس چھوٹے سے عہدے کے لئے بلوچستان عوامی پارٹی(باپ) سے ووٹ لئے ۔باپ اپنے " باپ " سے پوچھے بغیر کسی کو ووٹ نہیں دیتے ۔ اگر آپ نے سیلیکٹ ہونا ہے تو عمران خان کے نقش قدم پر چلیں۔

مریم نواز نے کہا کہ  پیپلز پارٹی کھل کر اعتراف کریں کہ انہوں باپ کے کے احکامات ماننے ہیں۔ نئی صف بندی ہوگئی. اپوزیشن کی جماعت  مسلم لیگ نون اور جے یو آئی ف ہے۔پی ڈی ایم کی شکت نہیں ہوئی بلکہ شکست ان کی ہوئی ہے جنہوں نے اصول کی  قربانی دی۔