کوئی پنڈورا باکس نہیں، یہ اقلیت کی رائے ہے: فواد چوہدری کا سپریم کورٹ ججز کے فیصلے پر ردعمل

کوئی پنڈورا باکس نہیں، یہ اقلیت کی رائے ہے: فواد چوہدری کا سپریم کورٹ ججز کے فیصلے پر ردعمل

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے سپریم کورٹ کے 2 ججز کے تفصیلی فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقلیت کی رائے ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں سپریم کورٹ کے ججز کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا ’ کوئی پنڈورا باکس نہیں، یہ اقلیت کی رائے ہے‘۔


ایک صحافی نے ٹوئٹ کی کہ سپریم کورٹ میں ایک اور پنڈورا باکس کھل گیا اور سپریم کورٹ کے 2 ججز نے 27 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ دیا ہے۔
ٹوئٹ میں مزید کہا گیا کہ جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس جمال مندوخیل نے فیصلے میں کہا کہ الیکشن سے متعلق سو موٹو کو 3-4 سے مسترد کیا گیا جس پر فواد چوہدری نے ردعمل دیا۔ 

مصنف کے بارے میں