بچوں کے  ڈائیپرز کی فروخت میں کمی، بالغ افراد کیلئے تیار پراڈکٹ میں اضافہ 

بچوں کے  ڈائیپرز کی فروخت میں کمی، بالغ افراد کیلئے تیار پراڈکٹ میں اضافہ 

ٹوکیو: جاپان میں ایک کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ وہ اب بچوں کی بجائے صرف بالغ افراد کے لیے ڈائپیرز تیار کرے گی۔

Oji Holdings نامی کمپنی کے مطابق جاپان میں ایک دہائی سے زائد عرصے سے بچوں کے مقابلے میں بالغ افراد کے ڈائیپرز کی فروخت زیادہ ہو رہی ہے۔کمپنی  کا کہنا ہے کہ اس کی ذیلی شاخ Oji Nepia اس وقت بچوں کے لیے ہر سال 40 کروڑ ڈائیپرز تیار کرتی ہے مگر ان کی فروخت میں 2001 سے کمی آرہی ہے،  لیکن اب بچوں کے مقابلے میں بڑوں کے لیے تیار ہونے والی پراڈکٹ کی فروخت میں اضافہ ہو رہا  ہے۔

خیال رہے کہ جاپان کی 30 فیصد کے قریب آبادی 65 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد پر مشتمل ہے۔