ڈالر پھر مہنگا، اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان

ڈالر پھر مہنگا، اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان
سورس: File

کراچی: کاروباری ہفتے کے پہلے روز کے آ غاز میں ہ ڈالر کی قیمت میں اضافے کے بعد روپے کی قدر میں کمی آ گئی۔ 

انٹر بینک میں ڈالر 13 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 285 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 10 پیسے کے اضافے سے 285 روپے 37 پیسے کا تھا۔

 
دوسری جانب کاروباری ہفتے کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھنے کو ملا۔  کاروبار کے دوران 288 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 59 ہزار 374پوائنٹس ہو گیا۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر 100 انڈیکس 59 ہزار 86 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

مصنف کے بارے میں