نگران وزیراعظم کو عہدے سے ہٹانےکی درخواست ناقابل سماعت قرار

 نگران وزیراعظم کو عہدے سے ہٹانےکی درخواست ناقابل سماعت قرار

لاہور: نگران وزیراعظم کو عہدے سے ہٹانےکی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر   خارج کردی گئی۔ لاہور  ہائی کورٹ نے نگران وزیراعظم  انوار الحق کاکڑ کو عہدے سے ہٹانےکی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی۔

لاہور  ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد  بلال حسن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔درخواست مقامی وکیل محمد مقسط کی جانب سے دائر کی گئی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ نگران  وزیراعظم کی تقرری 90 روز کی مدت مکمل ہونےکے بعد غیر موثر  ہوچکی ہے، اس لیے عدالت نگران وزیراعظم کو  عہدے سے ہٹانےکا حکم جاری کرے۔

وفاقی حکومت کے وکیل نے درخواست کو ناقابل سماعت قرار  دینےکی استدعا کی تھی۔عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی۔

مصنف کے بارے میں