رینجرز سندھ اور پولیس کی مشترکہ کاروائی، انتہائی سنگین وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار

 رینجرز سندھ اور پولیس کی مشترکہ کاروائی، انتہائی سنگین وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار
سورس: File

کراچی: پاکستان رینجرز سندھ اورپولیس نےانٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے عزیز آباد سے ٹارگٹ کلنگ، اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملو ث ملزم گرفتار  کر لیا۔ 

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم زوہان عرف سانول کا تعلق  فیضان عرف بھوری گروپ سے ہے۔  ملزم کے قبضے سے ڈکیتیوں میں استعمال ہونے والا 9 ایم ایم پسٹل، 2 چھینی ہوئی موٹرسائیکلیں اور موبائل فونز برآمد کیے گئے ہیں۔ 

 
کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کراچی کے مختلف علاقوں میں شہریوں سے لوٹ مار کرنے، اسٹریٹ کرائم، ڈکیتی اور موٹر سائیکل چھیننے کی 800 سے زائد وارداتوں میں ملوث ہے جبکہ دوران تفتیش ملزم نے 10 افراد کو قتل کرنے کا بھی اعتراف کیا ہے۔


 ملزم اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ جہانگیر روڈ پر فلک کار شوروم کے مالک سے مبلغ 1 لاکھ 30 ہزار روپے نقدی اور ایک 9 ایم ایم پسٹل چھین کر فرار ہو گئے تھے۔  ملزم نے چاندنی چوک پر قیصر بیکری میں ڈکیتی کی واردات بھی کی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ  واردات کرتے ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے۔


کراچی پولیس کابتانا ہے کہ ملزم عادی مجرم ہے اور متعدد بار گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔  ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔


ترجمان رینجرز نے بتایا کہ گرفتارملزم کو بمعہ اسلحہ اور مسروقہ سامان مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں