موٹرویز پولیس نے شاہراہوں کے سیفٹی فنڈز لگژری گاڑیوں پر خرچ کر ڈالے

موٹرویز پولیس نے شاہراہوں کے سیفٹی فنڈز لگژری گاڑیوں پر خرچ کر ڈالے

اسلام آباد:موٹرویز پولیس کے افسران نے پولیس اہلکاروں کی تربیت اور شاہراہوں کی سیفٹی کیلئے مختص فنڈز سے اپنی لگژری گاڑیوں کی مرمت پر خرچ کروائے ہیں۔


اطلاعات کے مطابق موٹرویز پولیس کے اعلی افسران نے 15گاڑیوں کی مرمت پر سیفٹی فنڈز سے3.56ملین روپے خرچ کر ڈالے ہیں یہ اخراجات این 5کے سیکشن اینII جہلم کے ڈی آئی جی نے 8گاڑیوں پر غیر قانونی طریقہ سے1.8ملین جبکہ این5 خیبرآباد سیکشن پر تعینات افسران نے 7گاڑیوں پر1.75ملین روپے غیر قانونی طریقہ سے خرچ کئے ہیں۔


سیفٹی فنڈز صرف پولیس اہلکاروں،ڈرائیوروں کو ٹریفک قوانین سے آگاہی پر حرچ کرنے ہوتے ہیں لیکن پولیس افسران نے عوام کو آگاہی کرنے کی بجائے اپنی گاڑیوں کی مرمت پر خرچ کرکے ملزم مرتکب قرار دئیے گئے ہیں،مرمت ہونے والی گاڑیوں میں ٹویوٹا ہائی ایس،ٹویوٹا پراڈو،ٹویوٹا جیپ اور ٹرک شامل ہیں۔

سرکاری دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ موٹروے پولیس کے افسران نے اہلکاروں کی تحفظ کیلئے مختص فنڈز میں سے3.4ملین روپے کے کیش ایوارڈز تقسیم کئے یہ اخراجات بھی غیر قانونی طریقہ سے کئے گئے تھے جن کی تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا ہے