ایمان مزاری رہائی کے فوری بعد دوبارہ گرفتار

ایمان مزاری رہائی کے فوری بعد دوبارہ گرفتار

اسلام آباد : پی ٹی آئی کی سابق رہنما شیریں مزاری کی صاحبزادی اور انسانی حقوق کی وکیل ایمان مزاری کو رہائی کے فوری بعد ایک بار پھر گرفتار کر لیا گیا ہے۔

اسلام آباد کی عدالت نے سوموار کو بغاوت اور اشتعال انگیزی کے مقدمے میں ایمان مزاری کی ضمانت منظور کی تھی جس کے بعد انھیں اڈیالہ جیل سے رہا کیا گیا تھا۔ ایمان مزار ی کی اڈیالہ جیل سے رہائی کے وقت اسلام آباد پولیس جیل کے باہر موجود تھی جہاں سے انھیں پھر گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ایمان مزاری کی وکیل زنیب جنوعہ نے ان کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ’پولیس نے نہ تو ایف آئی آر کی کاپی فراہم کی اور نہ ہی وارنٹ گرفتاری دکھائے۔

انھوں نے  بتایا کہ پولیس نے ہمیں صرف یہ بتایا کہ ان کے خلاف ایک اور پولیس سٹیشن میں ایک مقدمہ درج ہے۔پولیس نے بھی اس کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھیں دہشت گردی کے الزامات کے تحت درج مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ ایمان مزاری کو گذشتہ ہفتے عدالت نے تھانہ ترنول میں درج مقدمے میں ضمانت دی تھی جس کے بعد انھیں پیر کو بغاوت کے مقدے میں بھی ضمانت ملی جس کے بعد ان کی رہائی عمل میں آئی تھی۔

واضح رہے اسلام آباد کے تھانہ ترنول پولیس نے 20 اگست کو سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری کو گرفتار کرنے کی تصدیق کی تھی۔پولیس نے ایمان مزاری کو اسلام آباد میں ان کے گھر سے گرفتار کیا تھا۔
 

مصنف کے بارے میں