پاکستان زخمی ہے،اس سے زخمی پاکستان پہلے کبھی  نہیں دیکھا، مجھے یقین ہے دو سال میں ملک مشکل سے نکل جائے گا:نواز شریف

پاکستان زخمی ہے،اس سے زخمی پاکستان پہلے کبھی  نہیں دیکھا، مجھے یقین ہے دو سال میں ملک مشکل سے نکل جائے گا:نواز شریف

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کاکہنا ہے کہ  پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی ہے، مجھے یقین ہے دو سال میں ملک مشکل سے نکل جائے گا۔ مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے  پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی ہے، مجھے یقین ہے کہ دو سال میں ملک مشکل سے نکل جائے گا۔
مسلم لیگ کے قائد نوازشریف نے کہا کہ ہمارا مقابلہ ایسے لوگوں کے ساتھ ہے جو منطق کو سمجھتے ہیں نہ مانتے ہیں، واسطہ ایسے لوگوں سے پڑا جن کی ذہنیت کی آج تک سمجھ نہیں آئی، لگتا تھا جیسے مجھے غصے سے نکالا گیا۔
نوازشریف نے کہا کہ مجھ پر کس چیز کا غصہ تھا؟۔ دھرنوں اور سازشوں کے باجود ہم نے ڈلیور کیا۔ لوڈشیڈنگ، دہشت گردی زوروں پر تھی اور دھرنے شروع ہوگئے، دھرنوں کے باوجود ہم اپنا کام کرتے رہے، دھرنوں کی وجہ سے چینی صدر کا دورہ منسوخ ہوا، دھرنوں کے باوجود ہم نے قوم سے کئے وعدے پورے کئے۔ ہر موٹروے پر ن لیگ کی مہر لگی ہے، ہم نے سارا زور ملک کی ترقی پر لگایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں شہبازشریف کو شاباش دیتا ہوں جس طرح انہوں نے 16 ماہ اس ملک کو چلایا۔پاکستان زخمی ہے اس سے قبل میں نے پاکستان کو اتنا زخمی نہیں دیکھا، جس طرح 16 ماہ شہبازشریف نے حکومت چلائی ہے شاید میں ہوتا تو نہ چلا پاتا، شہبازشریف کوبطور وزیراعظم اور ایاز صادق کو سپیکر نامزد کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کی گفتگو بہت عمدہ تھی، الیکشن میں منتخب تمام اراکین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

مصنف کے بارے میں