افغانستان میں چھوڑا گیا امریکی اسلحہ اور اس سے متعلق مسائل افغانستان اور امریکہ کا اندرونی معاملہ ہیں:ترجمان دفتر خارجہ

افغانستان میں چھوڑا گیا امریکی اسلحہ اور اس سے متعلق مسائل افغانستان اور امریکہ کا اندرونی معاملہ ہیں:ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد:  پاکستان نے کہا ہے کہ افغانستان میں چھوڑا گیا امریکی اسلحہ اور اس سے متعلق مسائل افغانستان اور امریکہ کا اندرونی معاملہ ہیں، جس پر پاکستان کا کوئی مؤقف نہیں ہے۔

ہفتہ وار بریفنگ میں دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے کہا کہ افغانستان میں چھوڑے گئے امریکی اسلحہ کا دہشت گردوں کی جانب سے استعمال پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں سے متعلق اپنے تحفظات کا اظہار کرتا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ 8 پاکستانی شہری جو امریکا سے جلا وطن ہو کر پاکستان واپس آئے ہیں، ان کی شناخت کے حوالے سے معلومات ایف آئی اے اور وزارت داخلہ فراہم کر سکتی ہیں۔ پاکستان ان افراد کی واپسی میں مکمل تعاون کر رہا ہے۔

شفقت علی خان نے مزید کہا کہ پاکستان اور امریکا کے دیرینہ تعلقات ہیں اور دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات مضبوط ہیں۔ امریکا کے ایف 16 پروگرام کے بارے میں فیصلہ خوش آئند ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر ابوظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان کا پاکستان کا دورہ بھی بریفنگ میں زیر بحث آیا، جس کے دوران پانچ مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے۔ وزیراعظم نے حالیہ دوروں کے دوران آذربائیجان اور ازبکستان کا بھی سفر کیا۔

مصنف کے بارے میں