چکوال: موٹروے پر مسافر بس کا حادثہ، 8 افراد جاں بحق، 15 زخمی

چکوال: موٹروے پر مسافر بس کا حادثہ، 8 افراد جاں بحق، 15 زخمی

چکوال:  موٹروے ایم ٹو پر نیلہ دولہ کے قریب ایک مسافر بس کھائی میں گر کر حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہو گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق، حادثہ کراچی سے سوات جانے والی مسافر بس کا تھا، جو نیلہ دولہ کے مقام پر کھائی میں جاگری۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق، حادثے میں 5 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ 18 زخمی ہوئے، جن میں سے 3 زخمی ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گئے۔ اس طرح جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 8 ہو گئی۔
زخمیوں کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد دی گئی اور انہیں ڈی ایچ کیو چکوال منتقل کر دیا گیا۔ حادثے کے مقام پر احتیاطی تدابیر اختیار کی گئیں اور بس کو کرین کی مدد سے سیدھا کیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ بس میں 43 مسافر سوار تھے اور حادثہ ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا۔

مصنف کے بارے میں