ڈیرہ اللہ یار میں با اثر زمیندار کا 12 سالہ بچے کو گھر میں بند کرکے تشدد

ڈیرہ اللہ یار میں با اثر زمیندار کا 12 سالہ بچے کو گھر میں بند کرکے تشدد

جعفرآباد (عنایت اللہ حر) ڈیرہ اللہ یار میں با اثر زمیندار نے اپنی عدالت لگا دی 12 سالہ بچے کو چوری کے الزام میں اپنے گھر میں بند کر کے تشدد کیا ۔

جعفرآباد کے علاقے ڈیرہ اللہ یار میں بااثر زمیندار نے 12 سالہ بچے کو بد ترین جسمانی تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، محنت کش محمد حنیف کے 12 سالہ بیٹے شعبان کو مبینہ چوری کے الزام میں بااثر زمیندار نے کمرے میں بند کرکے ساتھیوں کے ہمراہ بد ترین جسمانی تشدد کیا، بچے کے ناخن بھی ادھیڑ دیئے ۔

بد ترین جسمانی تشدد کے باعث کمسن بچے کے جسم کے مختلف حصوں اور نازک عضو پر شدید زخمی ہوگئے جسکے باعث بچے کی حالت غیر ہوگئی ، والد محمد حنیف اور دیگر ورثاء کا کہنا ہے پولیس 12 گھنٹے گزر جانے کے باوجود مقدمہ درج نہیں کر رہی ، انصاف کے لیے عدالت جائیں گے ۔

مصنف کے بارے میں