پنجاب میں عید تعطیلات کا آغاز، تمام تعلیمی ادارے بند

پنجاب میں عید تعطیلات کا آغاز، تمام تعلیمی ادارے بند

لاہور:  پنجاب بھر میں عید الفطر کی تعطیلات کا آغاز ہو گیا ہے، جس کے تحت تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج سے بند ہو گئے ہیں۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے جمعہ کے روز تمام سکولوں کو بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا اور پرائیویٹ سکولوں کو بھی اس پر عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ایجوکیشن اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ جو سکول اس حکم کی خلاف ورزی کریں گے، ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں 28 مارچ سے 2 اپریل تک عید کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے، جبکہ سرکاری سکولوں میں چھٹیاں 6 اپریل تک ہوں گی۔ نیا تعلیمی سیشن 7 اپریل سے شروع ہو گا۔ وفاقی وزارت تعلیم نے وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں 31 مارچ سے 4 اپریل تک عید کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔