پاک بحریہ کا اینٹی شپ میزائلز فائرنگ کا کامیاب تجربہ

pak navy,missile,test,naval chief,amjad khan niazi
کیپشن: فائل فوٹو

کراچی:پاک بحریہ نے اینٹی شپ میزائلز فائرنگ کا کامیاب تجربہ کرلیا،نیول چیف ایڈمرل امجد خان نیازی نے میزائلز فائرنگ کا مشاہدہ کیا ۔


پاک بحریہ کے ترجمان کےمطابق میزائلز فائرنگ کا مظاہرہ  پاک بحریہ کی عملہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے  جبکہ نیول چیف  نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر اظہارا طمینان کیا۔


اس موقع پر اظہار خیال  کرتے ہوئے نیول چیف امجد خان نیازی نے کہا کہ پاک بحریہ سمندری حدود کی حفاظت کیلئے تیار ہے ،بحری جہاز،ہوائی جہاز اور ہیلی کاپٹر نے اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا  اورپاک بحریہ کسی  بھی جارحیت کا بھرپورجواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔


خیال رہے کہ وائس ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کو پاک بحریہ کا نیا سربراہ مقرر کرنے  کیا گیا تھا۔ بحریہ کے پریس بیان میں بتایا گیا تھا کہ صدر پاکستان نے وائس ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کی پاک بحریہ کے نئے سربراہ کے طور پر تعیناتی اور ایڈمرل کے عہدے پر ترقی کی منظوری دی۔


محمد امجد خان نیازی07 اکتوبر 2020 کو ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی جگہ پاک بحریہ کی کمانڈ سنبھالی۔