رسی ٹوٹنے کے باعث ایک اور چیئر لفٹ پھنس گئی

رسی ٹوٹنے کے باعث ایک اور چیئر لفٹ پھنس گئی
سورس: File

چترال: اپر چترال کے علاقے کوراغ کے مقام پر دریائے چترال پر  چیئر لفٹ پھنس گئی جس میں سوار تینوں افراد کو بر وقت آپریشن کرکے ریسکیو کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق  ڈولی کی رسی ٹوٹنے کے باعث یہ واقع  پیش آیا۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور 45 منٹ کے آپریشن کے دوران اس میں سوار تینوں افراد کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا۔

ترجمان ریسکیو 1122 نے کہا کہ ریسکیو اہلکار ٹوٹی ہوئی رسی پر رنگ کی مدد سے ریپیلنگ کرتے ہوئے ڈولی تک پہنچا اور ڈولی کو صحیح کرتے ہوئے ڈولی کو کھینچ کر کنارے پر منتقل کیا جس کے بعد تمام افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا۔

 ترجمان ریسکیو کے مطابق اس آپریشن میں 45 منٹ لگے، تینوں افراد گہکیر سے بونی آ رہے تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتےخیبر پختونخوا کے علاقے بٹگرام میں چیئر لفٹ کی تین میں سے دو رسیاں ٹوٹنے کے باعث 7 طلبہ اور ایک ٹیچر  کئی گھنٹے زمین سے ہزاروں فٹ بلندی پر پھنسے رہے تھے۔ جنہیں 16 گھنٹے بعد بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا تھا۔ 

مصنف کے بارے میں