پاکستان میں کورونا سے مزید 6 افراد جان کی بازی ہار گئے

Omicron cases, coronavirus, Pakistan, NCOC, WHO

لاہور: پاکستان میں کورونا سے مزید 6 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جس کے بعد اموات کی تعداد ، 28 ہزار ، 918 ہو گئی جبکہ 648 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی ) کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں ، 39 ہزار ، 739 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں مثبت کیسز کی شرح 0.87 فیصد رہی ۔

این سی او سی کی رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ 348 نئے کیس رپورٹ ہونے کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد ، 12 لاکھ ، 94 ہزار ، 379 تک جا پہنچی ہے ۔

دوسری جانب ، انسداد کورونا کی مزید دو کھیپ پاکستان پہنچا دی گئیں ہیں ۔ یونیسیف کے مطابق انیس لاکھ 84 ہزار کورونا ویکسین پاکستان کو دی گئی ہیں ۔ نیدرلینڈ کی طرف سے پندرہ لاکھ کورونا ویکسین پاکستان کے حوالے کی گئی ہیں ۔ ڈنمارک نے بھی کوویکس پلان کے تحت پاکستان کو ویکسین فراہم کی ہیں ۔ کوویکس کے تحت سات کروڑ تیس لاکھ کورونا ویکسین خوراکیں مجموعی طور پر فراہم کی جاچکی ہیں ۔

مصنف کے بارے میں