لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عید کے موقع پر زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
مریم نواز نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ زائد کرایوں کی وصولی کو روکنے کے لیے مانیٹرنگ کریں اور مقررہ کرایوں پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ غریب مسافروں کے ساتھ کسی قسم کا استحصال برداشت نہیں کیا جائے گا اور جو ٹرانسپورٹرز زائد کرایہ وصول کریں گے، ان کے خلاف فوری طور پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔