فٹنس  ا ب خواب نہیں: انوکھے موبائل جم  نے مشکل آسان کردی  ،تیس دس کاچیلنج قبول کریں اور انعامات   بھی پائیں     

فٹنس  ا ب خواب نہیں: انوکھے موبائل جم  نے مشکل آسان کردی  ،تیس دس کاچیلنج قبول کریں اور انعامات   بھی پائیں     

دبئی: فٹنس پانا اب مشکل نہیں رہا،اگر آپ کے قریب کوئی جم نہیں ہے اور آپ فٹ رہنا چاہتے ہیں تو موبائیل جم نے یہ مشکل حل کردی ہے۔ اس انوکھے جم کو جوائن کرکے تیس دن کا فٹنس چیلنج قبول کریں اور  انعامات پائیں ۔  بیس فٹ کے کارگو کنٹینر کو جم کی صورت دے دی گئی ہے ۔

یہ موبائل جم ہے اوراس میں ضرورت کا ہر سامان ہے۔  اس کے لیے ماہرین بھی خدمات دے رہےہیں ۔لہذا اس کی مدد سے اب فٹنس ایک خواب نہیں رہا۔اس وجہ سے جو لوگ یہ کہتے نظر آتے ہیں کہ وہ جم  تو جانا چاہتے ہیں لیکن کوئی  جم ان کے گھر کے قریب نہیں ہے، ان کی مشکل موبائل کارگو کنٹینر سے حل ہوئی ہے۔

 یہ  کارگو بیس فٹ کا ہے۔  یہ موبائل جم 26 نومبر تک مختلف شہروں میں چکر لگائے گااور لوگوں میں آگہی اور شعور بیدا کرے گا۔ ویلفٹ نامی امارات کا جم ہے۔ اس نے یہ بیڑا اٹھایا ہے۔اس کارگر کو خاص طور پر ڈیزائن کیاگیا ہے۔ اس میں سب سامان رکھاگیا ہے تاکہ لوگوں کو ایکسر سائز کرنے میں مشکل نہ ہو۔   

جب یہ پورے شہر میں سفر کرتا ہے، مفت عوامی تربیتی سیشن اور دلچسپ انعامات کے لیے مقابلہ کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم کی طرف سے قائم کیا گیا، ایک ماہ تک جاری رہنے والا یہ پروگرام عوام کو کم از کم 30 منٹ کی جسمانی مشقوں میں مشغول ہونے کا چیلنج دیتا ہے۔ 30 دن تک ہر روز ورزش کریں۔

شپنگ کنٹینر، جو اصل میں کارگو کی نقل و حمل کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا، کو ویلفٹ نے ورزش کے سازوسامان کے ساتھ دوبارہ ڈیزائن کیا۔ جس میں وزن، گیندیں، اور کارڈیو مشینیں شامل ہیں۔کریٹ کو گرپ بارز اور ہینڈلز کے ساتھ دوبارہ تیار کیا گیا ہے تاکہ جسم کے وزن کی نقل و حرکت جیسے پل اپس، ڈپس اور ٹانگوں کو اٹھانے میں آسانی ہو۔

جو لوگ زیادہ کلاسز اٹینڈ کرتے ہیں اور کیلوریز برن کرنے کے لیے محنت کرتے ہیں  ان کوسن گلاسز، ، نیز پیشہ ورانہ گولف کی کلاسز کا وائوچر اور دیگر سہولیات دی  جاتی ہیں ۔

مصنف کے بارے میں