آرمی چیف نے عمران خان سے کئی بار کہا کہ وزیراعظم ہاؤس میں بات کرنا محفوظ نہیں ہے: فواد چوہدری

آرمی چیف نے عمران خان سے کئی بار کہا کہ وزیراعظم ہاؤس میں بات کرنا محفوظ نہیں ہے: فواد چوہدری

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماءفواد چوہدری نے انکشاف کیا ہے کہ آرمی چیف جنرل باجوہ نے عمران خان سے ایک بار نہیں بلکہ کئی بار یہ کہا تھا کہ وزیراعظم ہاؤس میں بات کرنا محفوظ نہیں ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آرمی چیف نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) کی سائبر سیکیورٹی محفوظ کر لی تھی اور انہوں نے عمران خان سے کہا تھا کہ وزیراعظم ہاؤس کو ڈی بگ کرنا چاہئے۔ 
سابق وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ بھارتی ایجنسیوں نے وزیراعظم عمران خان کی گفتگو ہیک کرنے کیلئے پیگاسس پروگرام خریدا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی سائفر سے متعلق پی ٹی آئی کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان اور اعظم خان کی آڈیو سامنے آئی تھی جس میں عمران خان کو کہتے سنا جا سکتا ہے کہ ہم نے صرف کھیلنا ہے، امریکہ کا نام نہیں لینا۔ 
چند روز قبل وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے اجلاس کی ایک آڈیو بھی لیک ہوئی تھی جس میں وزیراعظم، وزیر داخلہ، وزیر دفاع اور وزیر قانون کے علاوہ ایاز صادق کی آواز بھی شامل تھی۔
لیک ہونے والی اس آڈیو میں پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کے استعفوں کی منظوری لندن سے لئے جانے، مریم نواز کے داماد کیلئے بھارت سے پاور پلانٹ منگوانے جیسے انکشافات بھی ہوئے۔ 
وزیراعظم شہباز شریف نے آڈیو لیک کو ملکی سلامتی کیلئے بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس معاملے کی ہر سطح سے تحقیقات کی جائیں گی۔

مصنف کے بارے میں