آئی سی سی ورلڈ کپ وارم اپ میچ، پاکستان نے ٹاس جیت لیا

آئی سی سی ورلڈ کپ وارم اپ میچ، پاکستان نے ٹاس جیت لیا
سورس: File

حیدر آباد: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل  ورلڈکپ میں پاکستان نے اپنے پہلے وارم اپ میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 وارم اپ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے  حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔

وارم اپ میچ میں نیوزی لینڈ ٹیم کی قیادت ٹام لیتھم کررہے ہیں۔ وارم اپ میچ میں تمام 15 کھلاڑی دستیاب ہوں گے اور نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن میچ کھیل کر اپنی فٹنس کا اندازہ لگائیں گے۔

???? T O S S A L E R T ????

Pakistan win the toss and elect to bat first in the warm-up match against New Zealand. Pakistan will play all 15 players in the game.#NZvPAK | #CWC23 | #WeHaveWeWill pic.twitter.com/BiSmN2upa3
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 29, 2023

کین ولیمسن گھٹنے کی سرجری کے بعد ٹیم میں واپس آئے ہیں اس لیے ولیمسن انگلینڈ کے خلاف ورلڈکپ میچ نہیں کھیلیں گے وہ آج پاکستان سے وارم اپ میچ میں صرف بیٹنگ کریں گے جب کہ جنوبی افریقا کے خلاف وارم اپ میچ میں ولیمسن بیٹنگ کے ساتھ فیلڈنگ بھی کریں گے۔

دوسری جانب آج حیدرآباد دکن میں آج سارا دن موسم ابرآلود رہنےکا امکان ہے تاہم شہر میں ہلکی بوندا باندی کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

پاکستانی ٹیم نےگزشتہ روز بھارتی سرزمین پر پہلا ٹریننگ سیشن  کیا۔ پاکستان کے کھلاڑیوں نے حیدرآباد کے راجیو گاندھی اسٹیڈیم میں ٹریننگ میں لیا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے بھی نیٹ پریکٹس کی۔  ٹریننگ سیشن میں بابر اعظم، شاہین آفریدی، حسن علی، حارث رؤف، افتخار احمد، سلمان علی آغا، فخر زمان، محمد وسیم جونیئر، محمد حارث اور زمان خان نے شرکت کی۔

کھلاڑیوں نے اسٹیڈیم کے اندر وارم اپ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں اور نیٹ ایریا میں نیٹ سیشن کیا۔

یاد رہے کہ کرکٹ ورلڈ کپ کا آغاز 5 اکتوبر سے ہو رہا ہے۔  واضح رہے کہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم اپنی مہم کا آغاز 6 اکتوبر کو نیدرلینڈز کے خلاف میچ سے کرے گی۔

ورلڈ کپ اسکواڈ

پاکستان اسکواڈ: بابر اعظم، شاداب خان، فخر زمان، امام الحق، عبداللہ شفیق، محمد رضوان، سعود شکیل، افتخار احمد، سلمان علی آغا، محمد نواز، اسامہ میر، حارث رؤف، حسن علی، شاہین آفریدی، محمد وسیم۔

نیوزی لینڈ  سکواڈ: کین ولیمسن، ٹرینٹ بولٹ، مارک چیپ مین، ڈیون کونوے، لوکی فرگوسن، میٹ ہنری، ٹام لیتھم، ڈیرل مچل، جمی نیشم، گلین فلپس، راچن رویندرا، مچ سینٹنر، ایش سودھی، ٹم ساؤتھی، ول نوجوان۔

مصنف کے بارے میں