افغان دارالحکومت کابل میں دو دھماکے، 21 افراد ہلاک

افغان دارالحکومت کابل میں دو دھماکے، 21 افراد ہلاک
کیپشن: وزارت صحت کے ترجمان نے دھماکوں میں 21 افراد کی ہلاکت اور 27 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی۔۔۔۔۔ فوٹو/ رائٹرز

کابل: افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والے 2 دھماکوں کے نتیجے میں غیر ملکی خبر رساں ادارے کے چیف فوٹو گرافر سمیت 21 افراد ہلاک ہو گئے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق پہلا دھماکا ششدرک کے علاقے میں افغان خفیہ ایجنسی 'این ڈی ایس' کے دفتر کے قریب ہوا جبکہ دوسرا دھماکا وزارت شہری ترقی اور ہاؤسنگ کے ہیڈ کوارٹرز کے باہر اُس وقت ہوا جب لوگ دفتر میں داخل ہو رہے تھے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: فرانسیسی صدر کا تحفہ وائٹ ہاؤس سے غائب ہو گیا

ہلاک ہونے والا اے ایف پی کا چیف فوٹو گرافر شاہ مرائی پہلے دھماکے کی کوریج کے دوران دوسرے دھماکے کی زد میں آیا جبکہ خبر رساں ادارے رائٹرز کا ایک فوٹو گرافر بھی دھماکے میں زخمی ہوا۔

وزارت صحت کے ترجمان نے دھماکوں میں 21 افراد کی ہلاکت اور 27 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی۔ کابل پولیس کے ترجمان نے ششدرک میں ہونے والے دھماکے کے خودکش ہونے کا بھی شبہ ظاہر کیا۔ ابھی تک کسی گروپ کی جانب سے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی۔

 

مزید پڑھیں: اب اپنے شہری کویت نہیں بھیجیں گے: فلپائنی صدر

یہ دھماکا ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب گذشتہ ہفتے کابل میں ایک ووٹر رجسٹریشن سینٹر پر ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 60 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

کابل پولیس چیف جنرل داؤد امین نے بتایا تھا کہ خودکش حملہ آور کا ہدف عام شہری تھے جس نے شناخی کارڈ حاصل کرنے والے شہریوں کے قریب جا کر خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں