امریکی شہری اور سکھ رہنما گرپتونت سنگھ کے قتل کی منظوری را چیف نے دی: امریکی میڈیا کا انکشاف

امریکی شہری اور سکھ رہنما گرپتونت سنگھ کے قتل کی منظوری را چیف نے دی: امریکی میڈیا کا انکشاف

واشنگٹن  : امریکی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے امریکی شہری اور سکھ رہنما گُرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق کی گُرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی منظوری بھارتی ایجنسی ’را‘ کے اُس وقت کے سربراہ سمنت گوئل نے دی تھی۔ کرائے کے قاتلوں سے رابطہ را کے افسر وکرم یادیو نے کیا۔ 

امریکی میڈیا کے مطابق را نے قتل کا حکم اُس وقت دیا جب جون 2023 میں نریندر مودی امریکا کے دورے پر تھے۔ سمنت گوئل پر بھارت سے باہر سکھ علیحدگی پسندوں کو ختم کرنے کا شدید دباؤ تھا۔

 امریکی میڈیا کے مطابق امریکی ایجنسیوں کے خیال میں مشیر قومی سلامتی اجیت دوول کو یہ پلان معلوم تھا۔  بھارتی مشیر قومی سلامتی اجیت دوول اور سمنت گوئل نے اپنا مؤقف نہیں دیا۔ 

امریکی میڈیا کے مطابق موجودہ اور سابق امریکی اور بھارتی سیکیورٹی حکام کے مطابق وکرم نے لکھا یہ قتل اب ترجیح ہے۔  وکرم یادیو نے گُرپت ونت سنگھ پنوں کا نیویارک کا پتہ کرائے کے قاتلوں کو دیا۔ وکرم یادیو کی شناخت اور را سے اُس کا تعلق پہلی بار رپورٹ ہوا ہے۔ 

امریکی میڈیا کے مطابق یہ تعلق ثابت کرتا ہے کہ قتل کے پلان میں را براہِ راست ملوث تھی۔ موجودہ اور سابق مغربی حکام کے مطابق قتل کی کوشش میں را کے کئی اعلیٰ عہدے دار ملوث پائے گئے۔  امریکی ایجنسیوں نے ملزمان کے مودی کے قریبی حلقے سے ممکنہ روابط کے شواہد حاصل کر لیے۔