دوران عدت نکاح کیس:خاور مانیکا کی سیشن جج پر عد اعتماد کے اظہار اور کیس منتقلی کی درخواست مسترد

دوران عدت نکاح کیس:خاور مانیکا کی سیشن جج پر عد اعتماد کے اظہار اور کیس منتقلی کی درخواست مسترد

اسلام آباد: دوران عدت نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزاؤں  کیخلاف درخواست پر خاور مانیکا کی سیشن جج شاہرخ ارجمند پر عد اعتماد کے اظہار اور کیس منتقلی کی درخواست مسترد کر دی۔ 

 سیشن جج شاہرخ ارجمند نے دوران عدت نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزاؤں  کیخلاف درخواست پر سماعت کی۔ 

خاور مانیکا کی سیشن جج شاہرخ ارجمند پر عد اعتماد کے اظہار اور کیس منتقلی کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا گیا۔ سیشن عدالت نے خاور مانیکا کی کیس منتقلی کی درخواست مسترد کر دی۔ 

عدالت نے نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰٰ بی بی کی درخواستوں  پر سماعت 8 مئی ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت پر دلائل نہ دیے گئے تو کیس کا فیسلہ سنا دیا جائے گا ۔  

اس سے قبل سماعت کے دوران خاور مانیکا کی درخواست پر سیشن جج نے ریمارکس دیے تھے کہ  میری پوری زندگی میں یہ پہلا کیس ہے کہ کوئی مجھ پرعدم اعتماد کررہاہےو آپ نے کیسے سوچ لیا کہ عدالت کسی کی ہمدردی میں چلی گئی ہے، آپ نے اورمیں نےقبرمیں جانا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں