پاکستان کا نیپال کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

پاکستان کا نیپال کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
سورس: File

ملتان:  ایشیا کپ کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے نیپال کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان کی میزبانی میں ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے 16 ویں ایڈیشن کا باقاعدہ آغاز آج سے ملتان میں ہو گیا۔  پاکستان بمقابلہ نیپال میچ ملتان سٹیڈیم میں جاری ہے۔ 

ٹورنامنٹ کے آغاز پر ملتان اسٹیڈیم میں رنگا رنگ افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا  تقریب میں پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ اور نیپالی گلوکاررہ تریشالا گورونگ نے اپنی آواز کا جادو جگایا۔

ٹاس کے موقع پر قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ پچ دیکھنے میں اچھی لگ رہی ہے ڈرائی ہے،ہم اپنی کرکٹ انجوائے کریں گے، ایشیا کپ میں اچھی کرکٹ کھیلیں گے۔ نیپال کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت پوڈیل نے کہا کہ ہم پہلی مرتبہ ایشیا کپ کھیل رہےہیں، وکٹ بیٹنگ کے لیے اچھی لگ رہی ہے۔

ایشیا کپ کے پہلے میچ کیلئے پاکستان نے نیپال کیخلاف پلیئنگ الیون کا اعلان گزشتہ روز  کیا گیا تھا جس کے بعد دیکھنے کو آیا کہ ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئیں ہیں۔

سعود شکیل ، وسیم جونیئر اور آل راؤنڈر فہیم اشرف کی جگہ افتخار احمد، حارث رؤف اور نسیم شاہ کو کھیلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 
افتتاحی میچ کے لیے پاکستان ٹیم میں کپتان بابر اعظم، شاداب خان، فخر زمان، امام الحق، سلمان علی آغا،افتخار احمد، محمد رضوان،محمد نواز، نسیم شاہ، شاہین آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔

مصنف کے بارے میں