راول ڈیم کنارےباکو کی نظامی فوڈ اسٹریٹ کی طرز پر اسلام آباد اسٹریٹ بنانے کا فیصلہ

راول ڈیم کنارےباکو کی نظامی فوڈ اسٹریٹ کی طرز پر اسلام آباد اسٹریٹ بنانے کا فیصلہ
سورس: file

اسلام آباد: کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اسلام آباد کے باسیوں کے لیے راول ڈیم کے کنارے لیک ویو پارک کے ساتھ ایک نئی تفریحی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نئی تفریحی سہولت آذربائیجان کے دارالحکومت باکو کی نظامی فوڈ اسٹریٹ کے ماڈل پر فراہم کی جائے گی۔ اس سہولت پر، فوڈ چینز سے وابستہ معروف فرموں کو پری کوالیفکیشن کے بعد کھلی بولی کے ذریعے جگہ لیز پر دی جائے گی تاکہ وہ اپنا سیٹ اپ بنائیں۔

گلیوں میں سینکڑوں دکانیں بنائی جائیں گی جن میں سووینئر شاپس بھی ہوں گی۔ سی ڈی اے کو اس منصوبے سے ریونیو ملے گا جبکہ شہر کو جھیل کے کنارے کا خوبصورت نظارہ بھی ملے گا۔

سی ڈی اے نے لیک ویو پارک میں مختلف تفریحی مقاصد کے لیے 2007 میں دی گئی 15 سالہ لیز کو منسوخ کر دیا ہے

مصنف کے بارے میں