ورلڈ کپ سکواڈ میں شامل 20کھلاڑیوں کے نام سامنے آ گئے

ورلڈ کپ سکواڈ میں شامل 20کھلاڑیوں کے نام سامنے آ گئے
کیپشن: فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

لاہور: ورلڈکپ کیلیے پاکستانی ٹیم کا ٹریننگ کیمپ 15 اپریل سے لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا،20 کرکٹرز کو مدعو کیا جارہا ہے، 14 اپریل کو فٹنس ٹیسٹ بھی لیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈکپ کی تیاریوں کیلیے پاکستانی ٹیم کا ٹریننگ کیمپ 15 اپریل سے لاہور میں لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا، جس میں20کرکٹرز کو مدعوکیا جارہاہے،کیمپ سے پہلے کرکٹرز کے 14 اپریل کو فٹنس ٹیسٹ بھی ہونگے۔


 

ابتدائی فہرست میں فخرزمان، امام الحق، شان مسعود، بابر اعظم،حارث سہیل،شعیب ملک، سرفراز احمد، شاداب خان، عماد وسیم، فہیم اشرف،حسن علی،شاہین آفریدی، محمد عامر، محمد عباس، محمد حسنین،محمد رضوان،جنید خان، یاسر شاہ، عثمان شنواری کے نام شامل ہیں۔محمد حفیظ کی شمولیت فٹنس سے مشروط ہے۔

ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی 2 سے 3 مزید کھلاڑیوں کوبھی اس فہرست میں شامل کرناچاہتی ہے تا  کہ ان کی فٹنس ٹیسٹ کو بھی پرکھا جاسکے، پاکستان کپ میں پرفارمنس دینے والے بھی نظر میں ہونگے۔ ورلڈکپ کے لیے 15 رکنی ٹیم کے ساتھ5 ریزروکھلاڑیوں کا بھی اعلان کیاجائیگا۔