پاکستانی کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ کے لیے ہملٹن پہنچ گئی

پاکستانی کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ کے لیے ہملٹن پہنچ گئی

ہملٹن : پاکستانی کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ کے لیے ہملٹن پہنچ گئی ہے۔

 قومی ٹیم نیپئر سے ہملٹن پہنچی، جہاں کھلاڑی آج مکمل آرام کریں گے اور کل (پیر) کو مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے پریکٹس کریں گے۔ سیریز کا دوسرا میچ 2 اپریل کو کھیلا جائے گا، میزبان نیوزی لینڈ کو 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ پہلے ون ڈے میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی تھی۔

مصنف کے بارے میں