خیبرپختونخوا اسمبلی میں بغیر اجازت تقریبات پر پابندی

خیبرپختونخوا اسمبلی میں بغیر اجازت تقریبات پر پابندی
کیپشن: اسپیکر کی اجازت کے بغیر تقریبات کا انعقاد نہیں کیا جا سکے گا۔۔۔۔۔فائل فوٹو

پشاور: اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی نے بغیراجازت تقریبات پر پابندی لگا دی ہے اور اس حوالے سے باقاعدہ اعلامیہ بھی جاری کر دیا ہے۔اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق غنی نے این جی اوز سمیت نجی اداروں، خودمختار اور نیم مختار اداروں کی اسمبلی عمارت میں تقریبات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بغیر اجازت تقریبات پر پابندی لگا دی ہے اور اس حوالے سے باقاعدہ اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔

اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق اسپیکر اسمبلی مشتاق غنی نے این جی اوز سمیت، نجی اداروں، خودمختار، نیم خودمختار اور دیگر تنظیموں کی جانب سے اسمبلی عمارت میں متواتر تقریبات کا نوٹس لیتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ان تقریبات سے اسمبلی کا عملہ مصروف ہو جانے کے ساتھ اسمبلی سیکرٹریٹ کا کام بھی متاثر ہوتا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق اسپیکر اسمبلی مشتاق احمد غنی نے این جی اوز سمیت، نجی اداروں، خودمختار، نیم خودمختار اور دیگر تنظیموں کی تقریبات پر بغیر اجازت پابندی عائد کر دی ہے اور اسپیکر کی اجازت کے بغیر تقریبات کا انعقاد نہیں کیا جا سکے گا اس حوالے سے اسمبلی سیکرٹریٹ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اسپیکر کی ہدایت پر اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔