چین کی سٹار لنک سیٹیلائیٹ کو ٹکر، متبادل تیار کرلیا

چین کی سٹار لنک سیٹیلائیٹ کو ٹکر، متبادل تیار کرلیا

کیلیفورنیا: چین نے سٹار لنک سیٹیلائیٹ کو ٹکر دیتے ہوئے متبادل تیار کرلیا ہے۔ چین نے سٹار لنک سیٹیلائیٹ کا متبادل تیارکرنے کااعلان کیا ہے۔ یہ کہاگیا ہےکہ کچھ تکنیکی مراحل کے بعد یہ حتمی ہوگااور ایلون مسک کے سٹار لنک سیٹیلائیٹ کو ٹکر دے گا۔


اس کمیونیکیشن نیٹ ورک کی مدد سے چین کے ساتھ ساتھ بیلٹ اینڈ روڈ پراجیکٹ میں شامل متعدد ممالک کو سیٹلائیٹ انٹرنیٹ سروس فراہم کی جا سکے گی۔سیٹلائیٹ نیٹ ورک کو چائنہ ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کارپوریشن نے تیار کیا ہے ۔اس ادارے کے مطابق نیٹ ورک سے ایوی ایشن، ایمرجنسی سروسز اور توانائی سمیت متعدد شعبوں کو انٹرنیٹ سروس فراہم کی جائے گی۔


اس ابتدائی نیٹ ورک میں چائنہ سیٹ 16، 19 اور 26 سیٹلائیٹس شامل ہیں اور اس کے ذریعے چین کے ساتھ ساتھ روس، جنوب مشرقی ایشیا، منگولیا، بھارت، بحر ہند اور بحر الکاہل کے خطوں میں انٹرنیٹ سروسز فراہم کی جائے گی۔


ماہرین نے چین کے نیٹ ورک کا موازنہ سٹار لنک سے کرتے ہوئے کہا کہ چینی نیٹ ورک کے لیے زیادہ بڑے رقبے پر انٹرنیٹ کوریج کے لیے بہت کم سیٹلائیٹس کی ضرورت ہوگی۔اس کے مقابلے میں سٹار لنک نیٹ ورک نے اب تک 5 ہزار سے زائد سیٹلائیٹس زمین کے نچلے مدار پر بھیجے ہیں۔


ماہرین کے مطابق زمین کے نچلے مدار میں موجود سیٹلائیٹ انٹرنیٹ سسٹمز مستقبل میں تو بہترین ثابت ہوں گے مگر ابھی چین کا اوپری مدار میں موجود سسٹم زیادہ بہتر ہے۔

مصنف کے بارے میں